اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب خودکش دھماکے میں پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جبکہ دونوں دہشت گرد مارے گئے۔