You are currently viewing دہشت گردوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

دہشت گردوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں نہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پاکستان کا مؤقف پہنچا دیا گیا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو یہی مشورہ ہے کہ جن کے ہاتھ پاکستانی عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟
بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا یہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ اپنا دفاع کیسے کیا جاتا ہے۔
قبل ازیں ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو بھارت تربیت فراہم کر رہا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.