You are currently viewing دولت مندی میں النہیان خاندان نے دنیا میں منفرد مقام حاصل کرلیا

دولت مندی میں النہیان خاندان نے دنیا میں منفرد مقام حاصل کرلیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان نے دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دولت مندی میں منفرد مقام حاصل کرلیا۔
امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کا النہیان خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔
2023 میں متحدہ عرب امارات کا حکمران خاندان النہیان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔
5 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر والٹن خاندان، تیسرے پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس کے مالکان ہیں۔
امریکی خاندان مارس چوتھے، قطر کا شاہی خاندان الثانی پانچویں، امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان چھٹے، سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود ساتویں، بھارت کے ریلائنس انڈسٹریز کے مالکان امبانی خاندان آٹھویں، نویں پر فرانس کے لگژری فیشن ہاؤس کے مالکان، دسویں پر کینیڈا کے میڈیا ہاؤس تھامس رائٹر کے مالکان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں امریکا کے 8، فرانس کے 4، جرمنی کے 3 جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سویٹزرلینڈ، بیلجیئم، انڈونیشیا، اٹلی اورہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7