You are currently viewing دوسری جنگ عظیم میں لاپتہ ہونے والا امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ 77 سال بعد بھارت میں مل گیا

دوسری جنگ عظیم میں لاپتہ ہونے والا امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ 77 سال بعد بھارت میں مل گیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/01/2022 17:01
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی(ڈیسک)بھارت کے دور افتادہ ہمالیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک لاپتہ طیارہ77 سال بعدبرآمد ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران لاپتہ ہونے والاٹرانسپورٹ طیارہ سی۔ 46 نے جنوبی چین کے کنمنگ شہر سے 13افراد کو لے کر اڑان بھری اور بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے پہاڑی علاقے میں طوفانی خراب موسم کی زد میں آکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار 13افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچا تھا جن میں 3گائیڈز بھی شامل تھے۔ امریکی کلیٹن کوہلس نے کہا کہ اس طیارے کی پرواز کے دوران مواصلات کا رابطہ منقطع ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ کوہلیس اور مقامی لیسو نسلی ٹیم نے طیارے کودریاؤں اور پہاڑوں پر جمی ہوئی برف کے ڈھیلوں میں تلاش کیا، تلاشی کی اس مہم میں مہینوں لگے، لیکن آخر کار گزشتہ مہینے میں برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑی کی چوٹی پر طیارہ مل گیا جس کی شناخت اس کی دم پر لکھے ہوئے نمبر سے کی گئی، طیارے میں انسانی باقیات نہیں ملیں۔کوہلیس کو بل شیرر کی طرف سے تلاش کرنے کا کام سونپا گیا تھا، جس کے افسر والد طیارے کے گرنے کے وقت اس میں سوار تھے۔کوہلیس کو بل شیرر نے نیویارک سے ای میل کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں بہت خوش ہوں، یہ افسوسناک لیکن خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بغیر باپ کے پلا بڑھا، میں صرف اپنی غریب ماں کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔دوسری جنگ عظیم کے دوران سینکڑوں امریکی فوجی طیارے بھارت، چین اور میانمار میں لاپتہ ہو گئے تھے۔