You are currently viewing دور دراز علاقوں کا شہروں سے فضائی رابطہ بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں، نگران وزیراعظم

دور دراز علاقوں کا شہروں سے فضائی رابطہ بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں، نگران وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے تفصیلی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کادیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو اپنی زیر صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر نگران وزیراعظم برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ریٹائرڈ) فرحت حسین، مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں اور دنیا بھر میں نام کمایا۔ پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کے لیے پی آئی اے مینجمنٹ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.