اسلام آباد (ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔