ممبئی (اسٹاف رپورٹر) کنگ خان اور کاجول کی نئی فلم دل والے جس کا شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے تھے ، مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
جہاں فلم دل والے نے شائقین کو حد درجہ مایوس کیا ہے وہیں اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا مگر شاہ رخ خان نے ڈسٹری بیوٹرز کے 50 فیصد نقصان کا ازالہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم دل والے کنگ خان اور کاجول کی بھی امیدوں پر پوری نہیں اتری ہے، دل والے کا کم از کم بزنس 200 کروڑ روپے متوقع تھا مگر باکس آفس پر یہ فلم صرف 148 کروڑ روپے کا ہی بزنس کر سکی ہے جس کے باعث فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی نقصان کی زد میں آگئے تھے تاہم شاہ رخ خان نےڈسٹری بیوٹرز مالکان کا 50 فیصد نقصان ادا کردیا ہے جو کہ کنگ خان کے حوالےسے ایک خوش آئند بات ہے۔