You are currently viewing دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:09/11/2021 15:37
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)واپڈا نے مختلف دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 24700کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4800 کیوسک اور اخراج4800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13100کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11500کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1499.54 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.228 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1175.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.938 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ ہے۔