You are currently viewing دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد(ڈیسک)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 110400کیوسک اور اخراج 131700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد42 ہزار کیوسک اور اخراج بھی 42 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد39400کیوسک اور اخراج49 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد31300کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1432.42 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.705 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1153.70 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.930 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ہے۔