You are currently viewing دریاوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

دریاوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد(ڈیسک)واپڈا نے مختلف دریاوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جار ی کر دیئے ہیں۔

جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 144900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد31200 کیوسک اور اخراج31200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29500کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد66800کیوسک اور اخراج 38100کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1532.09 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.877 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.845 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط647.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ ہے۔