You are currently viewing دانش کنیریا نے پی سی بی پر بھی سنگین الزامات عائد کر دیے

دانش کنیریا نے پی سی بی پر بھی سنگین الزامات عائد کر دیے

لاہور (ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹ پلیئر دانش کنیریا نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی سنگین الزامات عائد کر دیے۔
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے پی سی بی پر الزام تراشی کی کہ کاؤنٹی کیرئیر کے دوران مجھ پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا جس کا میں نے اعتراف کر لیا کیوں کہ میری ایک بکی سے ملاقات ہوئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ مجھ پر دیگر الزامات قبول کرنے کے لیے بھی عالمی سطح پر دباؤ ڈالا گیا، مگر پی سی بی نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بورڈ سمیت کئی کرکٹرز کو یہ خوف لاحق ہو گیا تھا کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں ان کے ریکارڈ توڑ دوں گا۔
ساتھ ساتھ سابق کرکٹر نے شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دیا اور اعتراف کیا کہ انھوں نے میری بہت مدد کی اور میرا ساتھ دیا جس کا میں برملا اظہار کرتا ہوں۔
دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے متعلق بتایا کہ ان کی کوشش تھی کہ میں اسلام قبول کر لوں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس دور میں آفریدی سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے‘‘۔