You are currently viewing دالبندین، 5 افراد کو بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا

دالبندین، 5 افراد کو بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا

دالبندین (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں 5 افراد کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ باندھ کر فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب 5 افر ادکی لاشیں ملی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
قتل کیے گئے تمام افراد کو بجلی کے کھمبو ں سے باندھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ریسکیو عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے علیحدہ کرکے انہیں شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے لیے دالبندین اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.