You are currently viewing خیبر پختونخوا: ایف آئی اے متحرک، نادہندہ سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

خیبر پختونخوا: ایف آئی اے متحرک، نادہندہ سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ایف آئی اے کی نادہندہ سرکاری دفاتر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر شامل ہیں ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ورکرز وومن ہاسٹل، فارنزک سائنس لیبارٹری اور پبلک فوڈ لیبارٹری کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز دفترکے ذمے 13 لاکھ روپے، اینٹی کرپشن آفس اور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ذمے 7،7 لاکھ روپے، ورکرز وومن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ پر 6 لاکھ روپے سے زائد بقایات جات ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بقایا جات ادا کرنے والے دفاترکی بجلی بحال بھی کی جارہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.