You are currently viewing خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل منظور، نسوار کے تمباکو پر ٹیکس عائد

خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل منظور، نسوار کے تمباکو پر ٹیکس عائد

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں فنانس بل 25-2024 منظور کرلیا گیا۔
نسوار کے تمباکو پر ساڑھے 7 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردیا گیا۔
فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ ورجینیا ٹوبیکو پر 50 روپے فی کلو گرام یا انوائس کا 3 فیصد ٹوبیکو سیس لاگو ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں کاشتکاروں سے تمباکو خریدنے والی کمپنی ایکسائز محکمے کےساتھ رجسٹرڈ کرے گی۔
فنانس بل کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فی صد ٹیکس اداکرنا ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں پیدا کوئلہ، نیفرائٹ، کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا۔
فنانس بل کے مطابق 5 مرلہ سے کم گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں، 5 سے 10 مرلے پر 3 ہزار ٹیکس ہوگا، 15مرلہ پر ساڑھے 3 ہزار، 18مرلہ پر 4 ہزار، ایک کنال پر 15 ہزار اور دو کنال پر 40 ہزار ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔
نجی پرائمری اسکول پر 40 ہزار، مڈل پر 50 ہزار اور ہائی اسکول پر 1 لاکھ سالانہ ٹیکس نافذ ہوگا، نجی یونیورسٹی پر ڈھائی لاکھ روپے سالانہ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔
فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں صنعتی پلاٹ پر 10 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس، سروس اسٹیشن پر 20 ہزار پراپرٹی ٹیکس، پیٹرول اور سی این جی اسٹیشن پر 50 ہزار اور موبائل فون ٹاور پر 40 ہزار روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا۔
موٹرسائیکل پر ڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ کردیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک چالان میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
شادی ہال ٹیکس کی تین کیٹیگری ہوں گی جن پر 15 سے 25 ہزار تک ٹیکس نافذ ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.