You are currently viewing خیبرپختونخوا میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

پشاور (ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بند کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ کے علاوہ بارودی مواد سےحملہ کیا جس کے باعث چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی۔ لاشیں اور زخمی اہلکار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کو چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دیا گیاجبکہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جبکہ زخمی ہونے کے بعد دم توڑنے والا شخص پولیس چوکی کا باورچی بتایا جاتا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7