لاہور (ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے خواجہ سراؤں کے حق میں آواز اُٹھانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے کر چکرا دیا۔ علی ظفر نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں خواجہ سراؤں کو بھی ایوارڈز دینے کا مطالبہ کیا تھا، ایک صارف نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خود خواجہ سرا ہے۔ جس پر علی ظفر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے خود کو یہ کہلوانا پڑے تو مجھے قبول ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ خواجہ سرا بہت سی باتوں میں ہم سے بہت بہتر ہیں جیسے کہ ان میں برداشت کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے آپ کے محدود خیالات سے زیادہ خواجہ سراؤں کی تکالیف کا احساس ہے، آپ خوش رہیں۔
خواجہ سراؤں کی حمایت پر تنقید کرنے والے کو علی ظفر نے چکرا دیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:28/11/2022 16:50
- Post category:انٹرٹینمنٹ / پاکستان / ٹوئیٹ / لاہور / موسیقی
- Post last modified:28/11/2022 16:50
- Reading time:1 mins read
Tags: A Sharp Answer To The Critic, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Singer Ali Zafar, tweet