ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی ووڈ اسٹائلش کوئن سونم کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا میری سب سے بڑی خواہش اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرنا ہے،اور اس کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لینا میرا خواب ہے۔
سونم کپور کا مذید کہنا تھا خواتین کے خوابوں کی کوئی ایکسپائری نہیں ہوتی،جب عورت چاہے اپنے خوابوں کوپایا تکمیل کرسکتی ہے، سونم ان دنوں ایک ٹی شو تمنا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سونم کپور کا اپنی تعلیم کے حوالے سے کہنا تھا میری تعلیم صرف انٹر ہے،لیکن میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔