فیصل آباد (ڈیسک)فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن جمعہ کو منایاجا ئے گا۔
اس موقع پر کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں، ورکشاپس سمیت دیگر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں واکس کا بھی انعقاد کیاجا ئے گاتاکہ خواتین پر گھریلو تشدد، جسمانی تشدد، جنسی طور پر ہراساں کرنے، دفاتر، نیم سرکاری، صنعتی، کاروباری، تجارتی و دیگر اداروں میں کام کے دوران صعوبتوں سے نجات اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی اور شعوری بیداری پیدا کی جا سکے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6میں سے 1عورت کو کسی نہ کسی طرح مردکے تشد د کا نشانہ بننا پڑتاہے۔ اس دن کے حوالے سے خواتین کے حقوق کیلئے سر گرم این جی اوز، محکمہ ترقی خواتین، وومن سنٹر،حقوق انسانی کمیشن، نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن،قانون ساز اداروں، وائٹ ربن تنظیم اور دیگر آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام بھی خصوصی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔