You are currently viewing خراب موسم: سی اے اے نے پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس پر اترنے کی ہدایت کر دی

خراب موسم: سی اے اے نے پروازوں کو دیگر ایئرپورٹس پر اترنے کی ہدایت کر دی

کراچی (ڈیسک) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے خراب موسم کے انتباہ اور اس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے بعد پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حدنگاہ اس وقت پانچ ہزار میٹر ہے، دبئی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 262 کا رخ ملتان کی طرف موڑ دیا گیا، دبئی ہی سے اسلام آباد آنے والی اتحاد ایئرویز کی فلائٹ 233 کا رخ ملتان کی طرف موڑ دیا گیا۔
ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 798 کو اسلام آباد بھیج دیا گیا، ریاض سے پشاور آنے والی فلائٹ پی کے 728 کارخ بھی اسلام آباد موڑدیا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کر گئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا، ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ پی کے 262 کا رخ ملتان موڑا گیا۔
ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 324 کا رخ ملتان موڑ دیا گیا، جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کارخ ملتان کی طرف موڑا گیا۔
لاہور سے مدینہ جانے والی فلائٹ پی کے747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیرکا شکار ہوئی ، دبئی سے لاہور آنے والی اتحاد ایئر ویز کی پرواز 243 کو ملتان بھیج دیا گیا ہے۔
لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پی آئی اے 406 پینتیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
لاہور سے جدہ جانے والی فلائٹ سیرین ایئر 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی، شارجہ سے لاہور آنے والی فلائٹ پی کے 186 کا رخ فیصل آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ فلائی جناح 9 پی 846 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا، لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ فلائی جناح9پی847 دو گھنٹے 25منٹ تاخیر کاشکار ہوئی ۔