اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000سی سی سے کم پاور کی 31285یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000۔سی سی سے کم پاور کی 51694 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
فروری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کے 635 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔
جنوری میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 600 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔