You are currently viewing حکومت کی تحلیل: پی ٹی آئی کا آج یوم تشکر و نجات منانے کا اعلان

حکومت کی تحلیل: پی ٹی آئی کا آج یوم تشکر و نجات منانے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خاتمے پر آج ”یوم تشکر و نجات“ منانے کا اعلان کردیا۔
پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر آج یومِ تشکر منائے گی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ، بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7