You are currently viewing حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی، وزیراعلیٰ مریم نواز

حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔
مریم نواز کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے، لوگ تنقید کر رہےہیں؟
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا ”حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی“۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.