You are currently viewing حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) حکومت  نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی  کر نے والوں کے خلاف ایف آئی  اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے

ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں  وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں، اور اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.