You are currently viewing حکومت سے علیحدگی پر غور کیلیے  بی این پی مینگل کا اجلاس کل طلب

حکومت سے علیحدگی پر غور کیلیے بی این پی مینگل کا اجلاس کل طلب

کراچی (ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت میں رہنے یا علیحدہ ہونے سے متعلق مشاورت کے لیے پارٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو طلب کر لیا۔ اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پارٹی کے اجلاس میں حکومت چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، اس طرح کے رویے سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سےمتعلق سنجیدہ نہیں، حکومت نے ہماری شکایات دور نہ کیں تو شہباز شریف حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔