You are currently viewing حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ہے،وزیر قانون

حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ہے،وزیر قانون

 لاہور(ڈیسک)وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو نئی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے ،قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کیلئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم وہ اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔

 ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات موجودہ حکومت نے قائم نہیں کئے بلکہ یہ مقدمات سابق ادوار میں قائم کئے گئے تھے۔حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں حزب اختلاف کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی کیونکہ مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم حزب اختلاف اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نئی شکل دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پرغورکررہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.