اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت خصوصی افراد کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورخصوصی افراد کو ہرسطح پرزیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات پیرکویہاں گورنمنٹ ایمپلائزسپیشل پرسنز فورم کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگوکے دوران کہی۔وفد نے وزیرخزانہ کومعذورملازمین کیلئے خصوصی تنخواہ اورپیکجز سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے ان مسائل کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کی درخواست بھی کی۔وزیرخزانہ نے اس موقع پرکہاکہ حکومت خصوصی افراد کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورخصوصی افراد کو ہرسطح پرزیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے وفد کویقین دلایا کہ معذورملازمین کیلئے خصوصی تنخواہ اورمراعات سے متعلق مسائل کوحل کرلیاجائے گا۔ فورم کے نمائندوں نے تعاون پروزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا۔