You are currently viewing حکومتِ پاکستان سی پیک کے تحت زرعی شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،سی پیک اتھارٹی

حکومتِ پاکستان سی پیک کے تحت زرعی شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(ڈیسک)حکومتِ پاکستان سی پیک کے تحت زراعت کے شعبے کو جدید رجحانات سے روشناس کرانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،کاشتکاروں کےمعیارِ زندگی کو بہتر بنانےاور قومی معیشت میں اس کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے لئے خاص توجہ دے رہی ہے کیونکہ زراعت قومی معیشت پر اثرانداز ہونے والاسب سے بڑا شعبہ ہے۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تکنیکی ترقی بہت ضروری ہے۔ چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اتفاقِ رائےکیا ہے۔ سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون سے کپاس کی پیداوار سے متعلق امور کو حل کیا جائے گاجس سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.