You are currently viewing حمزہ شہباز کے گھرکے باہر سےسیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانےکاحکم

حمزہ شہباز کے گھرکے باہر سےسیکیورٹی رکاوٹیں ہٹانےکاحکم

لاہور(ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے گھر سے باہر سے سکیورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دےدیا ،

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز شریف نے سکیورٹی کے نام پر اپنے گھر کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جس سے علاقے کے مکینوں کو پریشانی ہے، سکیورٹی کے نام پر سڑک کو بلاک نہیں کیا جاسکتا، عدالت ان رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے عدالت میں رکاوٹوں کی تصاویر بھی پیش کیں۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی جوہر ٹاؤن سے ملحقہ رہائشگاہ کے باہر سے سکیورٹی کے نام پر لگائی گئیں رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے 25 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.