لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی ستائش کرنے والوں سے پوری قوت کے ساتھ نمٹے گی۔
رشی سونک نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے میں 6 برطانوی ہلاک اور 10 لاپتہ ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ بھی کھڑے ہیں۔
برطانیہ خطے میں استحکام کے لیے سفارت کاری کے تمام تر حربے استعمال کرے گا۔
رشی سونک کا کہنا تھا کہ حماس نے تقریباً دو سو افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔