You are currently viewing حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار، ٹرمپ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار، ٹرمپ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حماس (نیوز ڈیسک) حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے اور اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے تو حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ثالثوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخری مذاکرات اکتوبر میں بے نتیجہ رہے تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7