اسلام آباد (ڈیسک) دلی میں حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور کے مطابق عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی 5 دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق کے مطابق عرس کی تقریبات 4 سے 11 مئی تک بھارت کے شہر دلی میں ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواستیں زیادہ موصول ہوئیں تو 10 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ پاکستان اور بھارت میں کووڈ صورتحال اور زیارت پروٹوکول کےحساب سے ہوگا۔
حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب
- Post author:Umer Khan
- Post published:21/11/2022 19:49
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / دنیا
- Post last modified:21/11/2022 19:49
- Reading time:1 mins read
Tags: Hazrat Ameer Khusro, islamabad, ministry of religious affairs, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news