You are currently viewing حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز حملوں کا دعویٰ کردیا۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کے لیے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ لبنان سے 2 ڈرونز اور 40 میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے جنہیں تباہ کردیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7