You are currently viewing حراست میں ایک رات کے اندر عمران کی صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، ریحام خان

حراست میں ایک رات کے اندر عمران کی صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، ریحام خان

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ریحام خان نے ایک خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، یہ صورتحال ان کی میڈیکل کیئر ٹیم کیلئے ٹھیک نہیں۔‘

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ وہیل چیئر پر پہنچے تھے جہاں سے انہیں نیب نے حراست میں لیا تھا۔
آج سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کیا تھا جس پر عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے نے سپریم کورٹ پہنچایا تھا۔
عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے اور پیشی کے بعد پیدل چلتے ہوئے گاڑی تک گئے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7