مکہ مکرمہ (ڈیسک) حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً 3 میٹر اونچا کر دیا گیا۔
خانہ کعبہ کے بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً 2 میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی اور بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کو اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امسال حج سیزن میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین کی بھرپور خدمت کی تیاری کی ہے۔