You are currently viewing حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں،افتخار درانی

حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں،افتخار درانی

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں، قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بلاول کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے اپنے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعتیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب دیگر نام نہاد دانشوروں کیطرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا۔انہوں نے کہاکہ قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.