ریاض(ڈیسک) جی 20 کے رکن ممالک کی غریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی 20 کے رکن ممالک کے سربراہان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا سے بچاؤکی ویکسین، ٹیسٹ کِٹس و دیگر ادویات کی غریب ممالک کو فراہمی منصفانہ بنیادوں پر کی جائے گی تاکہ وبا سے نمٹنے میں ان کی بھی مدد ہو سکے۔ جی 20 اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نےکی ہے۔ شرکانے عالمی وبا سے نمٹنے اور عالمی سطح پر اقتصادیات کی بحالی پر بات چیت کی۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس کانفرنس سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ جرمنی کورونا سے بچا ¶ کے لیے قائم کردہ فنڈ میں 500ملین یورو کی امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے دیگر امیر ملکوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حصے کی امداد فراہم کریں۔