You are currently viewing جیل بھرو تحریک منی لانڈرز، این آر او لینے والوں کے خلاف ہے، عمران خان

جیل بھرو تحریک منی لانڈرز، این آر او لینے والوں کے خلاف ہے، عمران خان

لاہور (ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک منی لانڈرز، ملک کی دولت لوٹنے اور خود کو این آر او دے کر ملکی معیشت برباد کرنے والوں کے خلاف ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج ہم دو سب سے بڑی وجہ پر حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں، پہلا، یہ تحریک پر امن ہے اور ہمارے آئین پر حملے اور بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف پربلا اشتعال احتجاج ہے۔ دوسرا، ہم شرمناک طور پر ایف آئی آر ، نیب کیسز اور حراستی تشدد کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے لوگوں پرحملے کیے جارہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک منی لانڈرز، ملک کی دولت لوٹنے اور خود کو این آر او دے کر ملکی معیشت برباد کرنے والوں کے خلاف ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر غریب اور مڈل کلاس طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری تلے دب گیا ہے، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحریک ملک کو آزاد اور خوشحال پاکستان بنائے گی، پاکستان تب خوشحال ہوگا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی، جیل بھرو تحریک میں جتنے زیادہ لوگ شرکت کریں گے اتنی جلدی ہم اپنے مقصد پر پہنچیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.