اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم تا للہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 13 ارب روپے مالیت کا منصوبہ منظور کرنے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ شوکت ترین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے منڈی بہاﺅالدین، جہلم، سرگودھا اور خوشاب کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔