لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماؤں نے لاہور میں ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان نظر آرہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا ہے، پچھلے چند روز میں انھوں نے کئی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔