You are currently viewing جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے،شیخ رشید

جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ  تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا ہوتا۔ لیکن اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  جہانگیرترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہت گہرے تھے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ25 اپریل کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

شیخ ریشد نے کہا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے۔ حکومت میں کوئی گروپ بندی نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے۔ عمران خان جانتے ہیں کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا وزیراعظم اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں۔ عمران خان کو 2سال ہوگئے اور اب وہ معاملات سمجھتے ہیں۔ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاست میں آئے جس کے بعد مافیاز مضبوط ہوئے اور ملک کو نقصان پہنچا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ سبسڈی دینے میں اسدعمر کا کوئی کردار نہیں لیکن اگر رزاق داؤد کا کہا جائے تو ظاہر ہے وہ انڈسٹری منسٹر تھے۔شیخ رشید نے بتایا کہ جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.