You are currently viewing جو بیانیہ ٹی ٹی پی کا ہے وہی پی ٹی آئی کا ہے، طلال چوہدری

جو بیانیہ ٹی ٹی پی کا ہے وہی پی ٹی آئی کا ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کا جو بیانیہ ہے وہی بیانیہ پی ٹی آئی کا ہے، 9 مئی اور دہشت گردوں کو ایک ہی طرح ڈیل کیا جائےگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور کرنے والے جو مرضی کریں ہم صرف غریب کا چولہا جلانے پر توجہ دیں گے، دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، جہاں حلقے کھلتے ہیں پی ٹی آئی اسٹے لے لیتی ہے، یہ صرف شور اس لیے کرتے ہیں تاکہ ڈیل ہوسکے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور دہشت گردوں کو ایک ہی طرح ڈیل کیا جائے گا، آئی ایم ایف کی ڈیل نہ ملے تو روٹی نایاب ہو جائے گی، سری لنکا جیسے حالات ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چل رہی ہے، ملک میں اپنی مرضی سے آنا جانا ہر شہری کا حق ہے، پاکستان پر بیرونی دشمن اور اندر ٹی ٹی پی حملہ آور ہے، پی ٹی آئی نے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ٹی ٹی پی کی طرح کام کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.