You are currently viewing جو بھی اقتدارمیں آیا اس کے کاربار کرنے پر پابندی ہو گی ، عمران خان

جو بھی اقتدارمیں آیا اس کے کاربار کرنے پر پابندی ہو گی ، عمران خان

فیصل آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کر نے پر پابندی ہو گی ،ایسی پالیسی بنائیں گے کہ حکمران خود کو فائد نہ پہنچاسکیں

 فیصل آباد میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک خود کوئی چیز نہ بنائے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چین کا جی ڈی پی 30 سال پہلے 300 ارب تھا۔ آج ٹریلین ڈالرز میں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار دینے کے لیے انڈسٹریز ہونی چاہئیں۔ انڈسٹریز قائم کرنے کے لیے صنعت کاروں کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سے 15 سال پہلے مہاتیر محمد سے ملا تھا۔ مہاتیر محمد نے بتایا کہ کس طرح وہ ملائیشیا کو آگے لے کر گئے۔ ملائیشیا پہلے صرف ربر برآمد کرتا تھا، آج ملائیشیا الیکٹرانکس کا سامان برآمد کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتیں اس لیے بند ہو رہی ہیں کہ گیس اوربجلی پر ٹیکس بہت ہے۔ بنگلہ دیش اور بھارت اس لیے آگے ہیں کیونکہ وہاں گیس اور بجلی سستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے بتایا کہ انہوں نے ترکی میں صنعت کاروں کی مدد کی۔ صنعت کاروں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔ بڑے بڑے طاقتور لوگ شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔ ایسی پالیسی بنائیں گے جس کے تحت حکمران خود کو فائدہ نہ پہنچا سکیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.