واشنگٹن(ڈیسک)وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہےکہ صدر جو بائیڈن روس کے ساتھ نئے سٹارٹ معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر طویل عرصے سے واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ نیا سٹارٹ معاہدہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے، اس میں توسیع اس وقت اور بھی ضروری ہوجاتی ہے جب روس کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں ۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک آرمزریڈکشن ٹریٹی 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔