اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال جولائی تا اپریل گردشی خسارہ 449 ارب روپے تھا جو کہ رواں برس اسی عرصے کے دوران کم ہو کر 260 ارب رہ گیا ہے ، گردشی خسارے میں 189 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ رواں برس پورے سال کا گردشی خسارہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال کے گردشی خسارے کی نسبت 100 ارب سے زائد کم رہنے کی توقع ہے۔ توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں اضافے میں سست روی ، مستقل سخت محنت ، تجزیاتی اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی اور فیصلہ سازوں اور طاقتور اشرافیہ کے مابین گٹھ جوڑ توڑنے کی آمادگی کا نتیجہ ہے۔