تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنگ کے مقاصد صرف حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے۔
دریں اثناء غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر انس الشریف کے والد بھی شامل ہیں۔