اسلام آباد(ڈیسک)جنوری 2021 کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ،پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق اس دورا ن درآمدات کا حجم 29.3 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2020 کے دوران 24.8 ارب روپے مالیت کی خام روئی درآمد کی گئی تھی۔اس طرح دسمبر 2020 کے مقابلہ میں جنوری 2021 کے دوران خام روئی کی قومی درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔