سیؤل(ڈیسک)جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2لاکھ 80 ہزار273 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13375818 سے تجاوز کر گئی۔
چینی خبر رساں ادارے نے کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ساحلی شہر انچیوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51ہزار 717اور 14ہزار797سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 360نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد16ہزار590تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں 44489555 افراد جبکہ 32746789افراد کوبوسٹر کی خوراکیں فراہم کر دی گئیں ہیں جو کل آبادی کا 63.8 فیصد ہیں۔