راولپنڈی (ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو مارا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آ یا تھا جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے اور عنقریب ان کا خاتمہ یقینی ہے۔