تبلس (ڈیسک)جنوبی جارجیا میں 5.1کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جارجیا کے جنوب مغرب کی جانب سطح زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔