کیپ ٹان(ڈیسک)جنوبی افریقی شہرکیپ ٹان کے ساحل پر شہد کی مکھیوں کے ڈسنے کے باعث درجنوں نایاب پینگوئن ہلاک ہو گئے ہیں
جنوبی افریقی فانڈیشن برائےساحلی پرندوں کے تحفظ کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپ ٹان کے ساحل پر شہد کی مکھیوں کے ڈسنے کے باعث60 سے زائد افریقی پینگوئن مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جن میں سے کئی پینگوئنزکی آنکھوں کے گردشہد کی مکھیوں کے ڈنک کے نشان موجود ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں شہد کی مکھیوں کا گھونسلہ موجود ہے جو پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے اس سے پہلے بھی متعدد بار شہد کی مکھیوں نے پینگوئن کو ڈسا تھا۔ فانڈیشن کے ریسرچ منیجر کٹا لڈینیا کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ابتدائی طور پر سوچا تھا کہ ان اموات کے پیچھے شکاریوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ ان پینگوئن کی ہلاکت میں نہ تو کسی بیماری اور نہ ہی کسی شکاری کا ہاتھ ہے بلکہ ان پینگوئن کی آنکھوں کے گرد مکھی کے ڈنک کےنشان ملے ہیں جس کی وجہ سے پینگوئن کی اموات ہوئی ہیں۔